12 اکتوبر، 2025، 9:35 AM

پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور مذاکرات سے معاملات حل کریں، ایران کی اپیل

پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور مذاکرات سے معاملات حل کریں، ایران کی اپیل

ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر فریقین سے صبر و تحمل اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری مذاکرات اور باہمی احترام کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور فوری طور پر براہِ راست مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے۔ بات چیت اور باہمی مفاہمت ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران خطے میں امن و استحکام کو ہمیشہ اہمیت دیتا ہے اور اگر پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

News ID 1935895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha